Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
16 مئی ، 2017

جنوبی کوریا کے صدر کا باڈی گارڈ خود وی آئی پی بن گیا

جنوبی کوریا کے صدر کا باڈی گارڈ خود وی آئی پی بن گیا

جنوبی کوریا کے وی آئی پی کا باڈی گارڈ خود بھی وی آئی پی بن گیا، تیکھے نین نقش اور ٹف لکس کی وجہ سے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر سے زیادہ اُن کے پُرکشش باڈی گارڈ کا چرچا ہے۔

میڈیا کا ہجوم،تالیاں بجاتے شرکاء،سب کو انتظار ہوتا ہے ملک کے نئے صدر کی آمد کا،لیکن وہ آتے ہیں تو کوئی اور لائم لائٹ کا حصہ بن جاتا ہے ۔

جنوبی کوریا میں لوگوں کی نظریں نئے صدر سے زیادہ ان کے باڈی گارڈ پر ٹکی ہیں، 36سالہ چوئی ینگ جائے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر مون جائے ان کے باڈی گارڈ ہیں۔

تیکھے نین نقش اور ٹف لُکس کے ساتھ ایکشن ہیرو جیسا ان کا اسٹائل انٹرنیٹ پر کئی دلوں کو گھائل کرچکا ہے۔

انٹرنیٹ پر کئی تعریفی ٹوئٹس کے ساتھ کچھ دل جلوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہ باڈی گارڈ شادی شدہ ہے،وی آئی پیز کی سیکیورٹی دینے والا اس وقت انٹرنیٹ پر خود وی آئی پی بن گیا ہے۔

Advertisement