کاروبار
24 مئی ، 2017

رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر

رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر

وفاقی وزارت مذہبی امور نے رواں مالی سال کے نصاب کا اعلان کردیا، رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار406روپے مقرر کردیا گیا، وفاقی مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار406روپے مقرر کیا گیا ہے،جو پچھلے سال کے مقابلے 2849 روپے زائد ہے۔

گزشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس سے یکم رمضان کو ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے رواں سال زکوٰۃ کے نصاب میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :