دنیا
25 مئی ، 2017

بحرین پولیس کی فائرنگ و شیلنگ میں 5افراد ہلاک، 286 گرفتار

بحرین پولیس کی فائرنگ و شیلنگ میں 5افراد ہلاک، 286 گرفتار

بحرین کی پولیس نے ملک بدری کا سامنا کرنےوالے مذہبی رہنما کے علاقے میں چھاپے مارے۔ ھاپوں کے دوران آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 مظاہرین ہلاک ہو گئے، جبکہ286 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد الدراز نامی علاقے میں سلامتی اور امن عامہ کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ مذہبی رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کا آبائی علاقہ ہے اور یہاں ایک عرصے سے مظاہرین ان کی حمایت میں دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ اس علاقے کو ’انصاف کے خوف سے بھاگنے والوں کا محفوظ علاقہ‘ قرار دیتی ہے۔

 

مزید خبریں :