کاروبار
26 مئی ، 2017

بجٹ: تنخواہ و پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

بجٹ: تنخواہ و پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: بجٹ: گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی

انہوں نےافواج پاکستان کے 2009 اور 2010   اور سول ملازمین کے 2010 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی جب کہ گریڈ 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 50 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کی کٹوتی ختم کرنے بھی تجویز دی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاک بحریہ کے بیٹ مین الاؤنس اور پے ہارڈ لائن الاؤنس میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور ایف سی کی تنخواہ میں 8 ہزار روپے فکس الاؤنس کا اضافہ تجویز کیا گیاہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافے سے مجموعی طور پر 125 ارب روپے کا اضافی خرچ ہوگا۔

مزید خبریں :