دنیا
27 مئی ، 2017

کشمیری نوجوان پر تشدد، میجر کو اعزاز ،حریت رہنما کی تنقید

مقبوضہ کشمیر میں شہری کو جیپ سے باندھنے والے میجر کو بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اعزاز دینے پرحریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک قرار دے دیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک شہری کو جیپ سے باندھ کر بطورانسانی ڈھال استعمال کرنے والے میجر کو بھارتی فوج کے سربراہ کی طرف سے اعزاز دئے جانے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حریت قیادت نے بھی اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیم حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیری نوجوان کو فوجی گاڑی سے باندھ کرگھمانے والے میجر گوگوئی کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر، اخلاقی ،جمہوری قدروں پر یقین رکھنے والی قوموں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔

فوجی افسر پر اس گھناونے جرم پر مقدمہ درج کرنے بجائے اسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بے گناہ کشمیری کو جنگلی جانور کی طرح جیپ سے باندھ کے10گھنٹے تک پورے گاؤں میں گھمایا گیا اور پھر نیم مردہ حالت میں چھوڑ کے چلے گئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت نے بھی فوجی افسر کو ایوارڈ دیئے جانے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :