دنیا
29 مئی ، 2017

مانچسٹر حملہ، پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

مانچسٹر حملہ، پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

برطانوی پولیس کی جانب سے مانچسٹر حملے میں ملوث افراد کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے دوران شہر کے علاقے گورٹن سے 19 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ۔

برطانوی پولیس نے مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکا کرنے والے سلمان عبیدی کے ساتھیوں کی تلاش میں شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔

پولیس نے موس کے علاقے میں ایک اسٹریٹ کا محاصرہ کیا اورکئی مکانوں کی تلاشی لی ۔ پولیس کی گاڑیاں گلی سے ایک کاربھی ساتھ لے گئیں ۔

پولیس نے شہرکے جنوب مشرقی علاقے گورٹن سے دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک 19 سال کے نوجوان کوگرفتارکیا ہے جس کے بعد زیرحراست مشتبہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

 

مزید خبریں :