-----

سانحہ گرینفل ٹاور، 65 افراد کے لاپتہ یا ہلاک ہونیکا خدشہ

Saneha Grenfil Tower 65 Afraad Kay Lapata Ya Halaak Honeka Khadsha

برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ گرینفل ٹاور میں 65 افراد کے لاپتہ یا ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے گرینفل بلڈنگ میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شاید کبھی نہ ہو سکے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایمرجنسی سروسز تیسرے روز بھی جلی ہوئی عمارت میں لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھیں گی۔

عمارت سے اب تک 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں جن میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔