کھیل
20 جون ، 2017

چیمپئینز ٹرافی جیتنے پرقومی ٹیم کوسینیٹ میں مدعوکرلیاگیا

چیمپئینز ٹرافی جیتنے پرقومی ٹیم کوسینیٹ میں مدعوکرلیاگیا

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےپاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر سینیٹ میں مدعوکرلیا ہے،اس موقع پر ٹیم کے اعزازمیں استقبالیہ بھی دیاجائےگا۔

سینیٹ میں مدعو کرنے کے لیے رضا ربانی نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کوخط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس 10سے21جولائی کوشیڈول ہےاور اس دوران کرکٹ ٹیم پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کرسکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے خط میں تجویزدی گئی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم یادگارشہداء پرپھول بھی چڑھائےگی اورساتھ ہی ٹیم سینیٹ کی کارروائی بھی ملاحظہ کرے گی ۔

مزید خبریں :