دنیا
21 جون ، 2017

دنیا بھر میں گرمی زوروں پر، انگلینڈ میں پارہ 35 ڈگری پر پہنچ گیا

دنیا بھر میں گرمی زوروں پر، انگلینڈ میں پارہ 35 ڈگری پر پہنچ گیا

دنیا بھر میں گرمی کی لہر زوروں پر ہے، انگلستان جیسے ٹھنڈے ملک میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔

مغربی لندن کے علاقے ہیتھرو میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو جون 1976ءکے بعد سب سے زیادہ ہے ۔

لندن میں مسلسل 5روز درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ لندن کے میئر صادق خان نے فضائی آلودگی کے خلاف وارننگ جاری کر دی ہے ۔

پولیس نے گاڑیاں چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ہوشیار رہیں، اس گرمی میں سڑکیں تک پگھل رہی ہیں۔

یورپ میں سیاحوں کی دلچسپی کے شہروں لزبن، مارسیلز، بارسلونا اور ایتھنز میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

 

مزید خبریں :