پاکستان
23 جون ، 2017

ٹریفک اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ لیتا ہوں،عبدالمجید اچکزئی

ٹریفک اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ لیتا ہوں،عبدالمجید اچکزئی

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ جب وہ ذمہ داری خود قبول کر رہے ہیں تو مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف کیوں دائر کیا گیا اور کیا غریب اہلکار کے ورثاء ایک بااثر سیاست دان کے خلاف مقدمہ چلا سکیں گے؟

عبدالمجید اچکزئی نے اس سوال کا بھی واضح جواب نہیں دیا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا اور اس کے ہوش و ہواس کو کیا ہوا تھا کہ خالی سڑک کے درمیان میں کھڑا اہلکار اسے نظر ہی نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی خالی سڑک پر پولیس اہلکار کو کچل کر فرار ہوگئی تھی، پولیس نے تفتیش کے بجائے معاملہ دبادیا اور پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا۔