پاکستان
24 جون ، 2017

جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

پاناما کیس تحقیقات، جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔

 

مزید خبریں :