پاکستان
20 جولائی ، 2017

نہ عدلیہ ہمارے خلاف سازش کر رہی ہے نہ فوج، وزیر دفاع

نہ عدلیہ ہمارے خلاف سازش کر رہی ہے نہ فوج، وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نہ عدلیہ ہمارے خلاف سازش کررہی ہے اور نہ فوج، دونوں ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی توڑپھوڑ نہیں ہورہی، نوازشریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کے تانے بانے ملک سے باہر دیکھ رہاہوں،پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،وزیراعظم نے دبئی میں کمپنی سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ میں الجھ رہیں،پاکستان ابھرے گا تو خطے کی دیگر بندرگاہوں کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی، دشمن بھارت افغانستان کی طرف سے بھی دہشت گردی کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کا بہت زیادہ انحصار غیر ملکی زرمبادلہ پر ہے،دو ڈھائی مہینے سے ملک میں بجلی لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں ہے،نواز شریف کی جگہ دوسرے وزیراعظم کے آپشن پر غور ہی نہیں کیا ۔

مزید خبریں :