پاکستان
25 جولائی ، 2017

لاہور خودکش حملہ: ’بیٹا رکشہ چلاتا ہے، کل سے لاپتہ ہے‘

لاہور خودکش حملہ: ’بیٹا رکشہ چلاتا ہے، کل سے لاپتہ ہے‘

لاہور: گزشتہ روز لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر دھماکے کے بعد ایک خاتون سامنے آئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کل کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر 3 بج کر 55 منٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ، فارنزک ماہرین اور تفتیشی اہلکاروں نے شواہد اکٹھا کیے جب کہ آج بھی تفتیشی حکام جائے وقوعہ کا دورہ کررہے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل کی بجائے رکشے پر آیا جو گجومتہ اور کاہنہ کی طرف سے ہوتا ہوا سبزی منڈی پہنچا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کل کے دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام عظمت اللہ ہے جو کہ رکشہ چلاتا تھا جبکہ اس کا موبائل کل سے بند ہے۔

خاتون نے استدعا کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس کے بیٹے کی خبر ملے وہ انہیں بتادے۔

مزید خبریں :