کاروبار
26 جولائی ، 2017

ایف بی آر کا مہنگے تحائف لینے اور دینے والے 2 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس

ایف بی آر کا مہنگے تحائف لینے اور دینے والے 2 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مہنگے تحائف لینے اور دینے والوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 17-2016 میں ملک میں 2 ہزار 785 افراد نے 102 ارب روپے کے تحائف اپنی مالی اسٹیٹمینٹ میں ظاہر کیے جب کہ مہنگے تحائف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے استعمال ہوئے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک میں 3 افراد نے ایک ارب روپے یا اس سے زائد کے تحائف وصول کیے، 8 افراد نے 50 کروڑ سے ایک ارب روپے کے درمیان تحائف وصول کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ 97 افراد نے 10 سے 20 کروڑ، 280 افراد نے 5 سے 10 کروڑ کے تحائف لیے جب کہ 2 ہزار 348 افراد نے ایک سے 5  کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کیے۔

مزید خبریں :