پاکستان
27 جولائی ، 2017

حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس موصول

حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس موصول

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

حنیف عباسی نے کی جانب سے عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا کہ شیخ رشید نے ایک نجی محفل میں گفتگو کے دوران ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس پر عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار احمد کی عدالت سے جاری ہوا جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لال حویلی میں خود وصول کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پرمنشیات فروش ہونے کےالزام پرقائم ہوں،  3 اگست کوعدالت میں پیش ہوکر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔

مزید خبریں :