پاکستان
10 اگست ، 2017

نوازشریف ملک میں سیاست کرنے کے اہل نہیں رہے، قمر زمان کائرہ

نوازشریف ملک میں سیاست کرنے کے اہل نہیں رہے، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرنے دیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو جو سہولتیں فراہم کررہے ہیں وہ کل جوابدہ ہوں گے، ان کو جو سہولتیں دی جارہی ہیں وہ آئینی و قانونی طور پر غلط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرلینے دیں، میاں صاحب کی سیاست کا خاتمہ ہے اور اب وہ پاکستان میں سیاست کرنے کے اہل نہیں رہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ اگر سازش کا نتیجہ ہے تو عدلیہ سازش کرسکتی ہے، ایک کیس عمران خان نے کیا اور ایک کیس حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف کیا ہے، اگر نوازشریف کے خلاف کیس کرنا سازش ہے تو پھر حنیف عباسی نے جو کیا وہ کیا ہے۔

مزید خبریں :