پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2017

اجے بساریہ پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر مقرر

— فوٹو فائل

بھارتی حکومت نے پولینڈ میں تعینات بھارتی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا۔

بھارتی حکومت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے کو چین میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اجے بساریہ کو پاکستان میں ان کی جگہ نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولینڈ میں تعینات بھارتی سفیر اجے بساریہ اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ انہوں نے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں بھارتی ہائی کمشنر وجے گوکھلے کو سیکریٹری اکنامک افیئرز ساؤتھ بلاک کے عہدے پرمقرر کیا جارہا ہے جس کے باعث چین میں بھارتی ہائی کمشنر کی خالی نشست پر گوتم بامباوالے کی تقرری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :