پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2017

خیبرایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکا: ایک اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے کسٹم عملےکا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں شیخ وال کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر نصب بم دهماکہ ہوا جب کہ  دهماکے کے وقت کسٹم عملہ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تهی۔

دھماکے کی زد میں آکر کسٹم عملے کا ایک اہلکار زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دهماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گهیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

انتظامیہ کے مطابق کسٹم عملے کی گاڑی حسب معمول پشاور سے عملہ لے کر طورخم کسٹم ہاوس جارہی تھی۔

مزید خبریں :