دنیا
Time 03 نومبر ، 2017

خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر آنے کے لیے 217 سال درکار، رپورٹ

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر تنخواہیں اور نمائندگی حاصل کرنے کے لیے مزید 217 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق 144 ممالک کی فہرست میں آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، روانڈا اور سوئیڈن تعلیم، صحت، معاشی مواقع اور سیاسی نمائندگی میں خواتین کو یکساں حقوق دینے کی کوششوں میں سرفہرست ہیں۔

پاکستان، یمن، شام، چاڈ اور ایران خواتین کو ان شعبوں میں برابری دینے کی کوششوں میں کم ترین سطح پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال معاشی لحاظ سے صنفی امتیاز ختم ہونے کے لیے ایک 170 سال کا عرصہ بتایا گیا تھا جس میں اس سال اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر تنخواہیں اور نمائندگی حاصل کرنے کے لیے مزید 217 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملازمتوں میں خواتین کومردوں کے مقابلےمیں آدھی تنخواہ و مراعات دی جاتی ہیں جس سے صنفی گیپ 58 فیصد ہے۔

مزید خبریں :