پاکستان
Time 06 نومبر ، 2017

’ون فائیو پر 4 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد جھوٹی کالز‘

— فوٹو:فائل

سیف سٹیز اتھارٹی کو لاہور میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ون فائیو نمبر پر 10 لاکھ 72 ہزار سے زائد جھوٹی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن کا گزشتہ چار ماہ کا کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ون فائیور پر یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک 13 لاکھ کالیں موصول ہوئیں، جن میں سے 10 لاکھ 72 ہزار 600 کالیں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق ون فائیو ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جن میں سے 2500 کے لگ بھگ آپریشنل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ سیف سٹی پراجیكٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ پنجاب حکومت سیف سٹی پراجیکٹ میں چین كی صف اول كی كمپنی ہیواوے كے تعاون سے كام كر رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 6 برس قبل سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا لیکن پنجاب حكومت كا سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد كے منصوبے كے حجم سے 4 گنا بڑا ہے۔

مزید خبریں :