Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
14 نومبر ، 2017

امریکی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 12 زخمی

تصویر بشکریہ گوگل

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں12 زخمی ہوئے، جن میں اسکول کے طالب علم اور اساتذہ شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کے بعد متعدد طالب علموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دی مرر کے مطابق عینی شاہدین نے جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اسکول کو فوری طور پر بند کردیا گیا، بعدازاں پولیس نے اسے کلیئر کیا۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement