پاکستان
Time 20 نومبر ، 2017

موجودہ ایم کیوایم ’را‘ کی باقیات ہے، مصطفیٰ کمال

کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ موجودہ ایم کیوایم ’را‘ کی باقیات ہے اور یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کبھی باریک بات نہیں کی ہمیشہ دھماکا کرتا ہوں،  جو بات کمرے میں بیٹھ کر کی وہی فاروق ستار کے منہ پر کہی، بس فرق اتنا ہے کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ اور میں نے پورا سچ بولا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار 8 مہینے تک اسٹیبلشمنٹ سے مل رہے تھے، ایم کیوایم سےبات چیت میں کسی پی ٹی آئی والے کی موجودگی کی بات ہی نہیں کی، ایسی تمام باتوں کا پتا میڈیا سے چلا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم بانی ایم کیوایم کی تھی ہے اور رہے گی، یہ ’را‘ کی جماعت ہے اور باقی ایم کیوایم بھی ’را‘ کی باقیات ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، وہ جس دن ایم کیوایم ختم کرنے پر تیار ہوجائیں گے اس دن سب ٹھیک ہوجائے گا۔

مزید خبریں :