دنیا
Time 21 نومبر ، 2017

صومالیہ میں امریکی بمباری سے الشباب کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک

فوٹو: فائل

افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی میں شدت سپند تنظیم القاعدہ کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک ہو گئے۔

امریکا کی افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صومالی حکومت کے تعاون سے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ الشباب کے کیمپ پر موغا دیشو کے شمال مغرب سے 200 کلو میٹر دور فضائی بمباری کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے حالیہ مہینوں میں الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

13 نومبر کو بھی امریکی فورسز نے صومالیہ میں متعدد کارروائیوں میں الشباب کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں :