کراچی: ریس لگاتی بسوں نے ماں باپ کی اکلوتی ننھی پری کو کچل دیا


کراچی: ایم  اے جناح روڈ پر ریس لگاتی تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا جس سے باپ کے ساتھ سوار اس کی 4 سالہ اکلوتی بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے نمائش جانے والی سڑک پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں کے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ریس لگارہے تھے کہ اس دوران بیٹی کو اسکول چھوڑنے جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ایک بس نے ٹکر دے ماری۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل دور جاگری جس سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جب کہ اس کی 4 سالہ اکلوتی بیٹی سکینہ بس کے پچھلے پہیے کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد حادثہ پر موجود افراد نے اشتعال میں آکر بسوں کو آگ دی۔

واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا اور ڈنڈے برسائے۔

بس ڈرائیور گرفتار

ایس ایس پی ساؤتھ زون جاوید اکبر ریاض کے مطابق بچی کو کچل کر جاں بحق کرنے والے بس ڈرائیور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بس کا مالک بھی زیر حراست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد بس کو جلانے والے ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔



مزید خبریں :