پشاور زلمی کا آئندہ سال گلوبل زلمی لیگ منعقد کرانے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ چیمپین پشاور زلمی نے اگلے سال گلوبل زلمی لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل چیمپین پشاور زلمی نے گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ کا انعقاد کرایا اور اب گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا جو پی ایس ایل تھری سے پہلے ہوگی۔

فرنچائز کے ایک اعلامیے کے مطابق لیگ کے شیڈول کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔ سپر لیگ میں دنیا بھر سے پشاور زلمی کے فینز بھی شامل ہوں گے۔

پشاور زلمی نے گلوبل شکمی ٹیم کا بھی اعلان کردیا جو گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ میں پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کینیڈا زلمی کے ابراش خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں جنید صدیق، فیضان امین، ریان پٹھان، رمیز احمد، صغیر آفریدی، جنید عزیز، عدنان خان، محسن مٹو، یاتن اروڑا، صغیر آفریدی، عثمان سہر، ذیشان خان، جہانزیب خان، اور ذیشان رحمان شامل ہیں۔

لیگ میں شامل پانچ ٹاپ پلیئرز پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے ساتھ ہوں گے اور ڈولپمنٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جن کی دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں فینز بیسڈ ٹیمیں اور کلبز موجود ہیں۔

مزید خبریں :