Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
30 نومبر ، 2017

برفانی راستوں پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان جہاں نت نئی ایجادات سے آئے دن متعارف ہوتا ہے وہیں ان کے استعمال سے زندگی کئی گنا سہل بھی ہو گئی ہے۔

روس میں ڈرائیور کے بغیر برف پر چلنے والی ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی کی حامل کار متعارف کروائی گئی ہے جسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی خدمات نہیں لینی پڑتی بلکہ وہ خود کار انداز میں خود بخود سڑکوں پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین نے اس کار کا تجربہ بھی کیا جو نہایت کامیاب ثابت ہوا اور اس سیلف ڈرائیونگ کار نے انسانی دخل اندازی کے بغیرکئی کلو میٹر تک کا سفر خودکار انداز میں طے کیا۔

اس کار میں کئی سنسرز اور کیمرے نصب ہیں، آٹو سینسرزاور ڈرائیونگ سیٹ کے اوپر نصب کیمرہ کارمیں سوار مسافر کو کامیابی سے منزل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتاہے۔

اب سڑکوں پر سفر کرنا نہ صرف آسان ہوجائے گا بلکہ گاڑی چلانے سے نا واقف افراد کوڈرائیونگ سیکھنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

Advertisement