Can't connect right now! retry
Advertisement

کاروبار
01 دسمبر ، 2017

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول ایک روپے 48 پیسے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

حکومت نے اوگرا کی سفارش پر دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 77 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3روپے 12پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 95 پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے 58پ یسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 52روپے 12پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Advertisement