گوئٹے مالا میں شیطان کو جلانے کا انوکھا تہوار

وسطی امریکی ملک گو ئٹے مالا میں شیطان کوجلانے کا انوکھا سالانہ تہوار منا یا گیا۔

لوگوں نے شیطان کا ایک پتلا بنایا اور پھر اسے آگ لگادی۔اس تہوار میں لوگ پہلے اپنے گھر کا پرانا سامان نکال کر سڑ کو ں پر جمع کرتے ہیں۔

پھر اس سامان سے شیطان کا ایک دیو قامت پتلا تیار کیا جاتا ہے اور پھر اسے آگ لگاکر قدیم رسم پوری کی جاتے ہے۔

قدیم روایتوں کے مطا بق گوئٹے مالا کے لوگوں کا ماننا ہے کہ گھر کے فالتو اور پر انے سامان میں شیطانی طا قتیں بسیرا کرلیتی ہیں لہذا ہر سال انہیں جلا کر شیطان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :