05 فروری ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آباد سینٹ انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیےمسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے امیداوروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے۔ امیداروں کی فہرست شارٹ لسٹ کرکے وزیر اعظم کو بھجوا ئی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد فہرست شارٹ لسٹ کرکے وزیر اعظم کو بھجوا دی۔ پارلیمانی بورڈ نے کسی امیدوار کا انٹرویو تالیاں بجا کر کیا اورکسی کو اپنے ساتھ ہی نشست پیش کی گئی۔سینیٹ انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں راجا ظفر الحق،سردارمہتاب خان، اقبال ظفر جھگڑا،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور اسماعیل راہو شریک ہوئے۔ بورڈ نے آج دوسرے روز اسلام آباد،خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فاٹا کے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ و فاقی دارالحکومت کی ایک ہی نشست پر وزیر اعظم کے دو مشیر سرتاج عزیز اور عرفان صدیقی مد مقابل ہیں جبکہ سینیٹر ظفر علی شاہ بھی اسی نشست پر سینیٹ کے دوبارہ امیدوار ہیں۔خیبر پختونخوا سے بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں سینیٹ کی ایک ہی نشست آنے کا امکان ہے جس پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ، صلاح الدین ترمذی اور سلیم سیف اللہ آمنے سامنے ہیں، بلوچستان سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے و الے لشکری رئیسانی اور سردار یعقوب ناصر نے بھی آج پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو دیا۔ سینیٹر کلثوم پروین ،بلوچستان سے جان جمالی کی صاحبزادی ثنا جمالی بھی سینیٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایسے امیدواروں کو بھی انٹرویو کےلیے کال کر لیا جنھوں نے درخواستیں ہی جمع نہیں کرائی تھیں۔ ان میں صدیق الفاروق، راحیلہ مگسی،اشتر اوصاف شامل ہیں۔