دنیا
05 فروری ، 2015

ننگر ہار میں افغان فورسز کی کارروائی،18 دہشت گرد ہلاک

کابل ......افغان فورسز کی پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے میں کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ 4 دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا گیا۔افغان صوبے ننگرہار کے پولیس سربراہ کے ترجمان کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی سرحد کے نزدیکی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن میں 18دہشت گرد مارے گئے اور 26 زخمی ہوئے جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :