پاکستان
06 فروری ، 2015

نواب شاہ : فلیٹ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے

نواب شاہ : فلیٹ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے

نواب شاہ .........نواب شاہ کے علاقے موہنی بازار میں فلیٹ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے۔نواب شاہ کے گنجان آباد علاقے موہنی بازار میں واقع پلازہ کے ایک فلیٹ میں اُس وقت لگی جب جنریٹر میں پیٹرول ڈالا جارہا تھا ۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دو افراد شعبان اور عبدالرحمان راجپوت جھلس گئے جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے آنے کے باعث آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی ۔ پانچ لاکھ کی آباد ی والے شہر نواب شاہ میں محکمہ فائربریگیڈ کے پاس صرف ایک گاڑی ہے جو اکثر خراب ہی رہتی ہے۔

مزید خبریں :