دنیا
06 فروری ، 2015

ہیٹی :پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے

ہیٹی :پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے

پورٹ او پرنس........کریئبین ملک ہیٹی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیڑول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور فوری طور پر پیڑول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا۔ صدارتی محل کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائر جلائے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے صدر مارٹلے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

مزید خبریں :