08 فروری ، 2015
ایڈیلیڈ......آسٹریلیا نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میںبھارت کو106رنز سے ہرادیا۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بالرز کی خوب دھنائی کی371رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس میں ڈیوڈ وارنر نے 104 اور میکس ویل نے 122 رنز شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم جم کر نہ کھیل سکی46ویں اوور کی پہلی گیند پر265رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،بھارت کی جانب سے اجنکیا راہان66،شیکھر دھون59اوررائے دو 53 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میکس ویل کو57گیندوں پر 122 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا حق دار قرار دیا گیا۔