کھیل
09 فروری ، 2015

وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرادیا

وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرادیا

سڈنی.....ورلڈ کپ کرکٹ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی9وکٹوں سے شکست دے دی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29اعشاریہ 3اوورز میں صرف 122رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لینڈل سمنز45اور ڈیوائن اسمتھ 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ووکس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 19رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔اسٹیون فن نے دو جبکہ جارڈن، بوپارا اور ٹریڈویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 123رنز کا ہدف 23ویں اوورصرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔معین علی نے 46جبکہ این بیل نے35اور ٹیلر نے 25رنز بنائے۔

مزید خبریں :