25 جنوری ، 2012
ینگون…صدر آصف علی زرداری کے خصوصی طیارے کو ینگون ایئر پورٹ پر تیل نہ مل سکا، صدارتی طیارے کو نقد رقم دے کرایندھن حاصل کیا گیا،جس کی وجہ سے طیارے کی پرواز میں تاخیر ہوئی۔ذرائع کے مطابق جو کمپنی طیارے کو ایندھن کی فراہمی کی ذمہ دار تھی وہ ایندھن فراہم کرنے میں ناکام رہی ، بعد میں صدارتی طیارے نے نقد رقم دے کر ایندھن حاصل کیا، ان تمام معاملات کی وجہ سے صدر کے خصوصی طیارے کی پرواز میں تاخیر ہوگئی۔صدارتی طیارے میں صدر زرداری کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری بھی سوار ہیں۔