12 فروری ، 2015
بدین .........ضلع بدین کے سیاسی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر لگے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پمفلٹ پھاڑ دئیے اور کھمبوں پہ لگے اوربینرز بھی اتارکر سڑک پر پھینک دیئےہیں۔سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا کی جانب سے گذشتہ روز جیونیوزکے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ پروگرام میں پارٹی قیادت پہ لگائے جانے والے الزامات کے بعد نامعلوم افراد نے بدین شہر کے شاہ نوا ز چوک اور ڈی سی آفس پہ لگے پمفلٹ اور پوسٹر پھاڑ دیے ہیں۔ پولیس کے مبطابق اہم مقامات پہ لگے ذوالفقار مرزاکے پوسٹر اور پمفلٹ نامعلوم افراد نے پھاڑ کر سڑک پہ پھینک دئیے جس کے بعد شہر میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔