12 فروری ، 2015
اسلام آباد..........الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو این اے 122 کا فیصلہ آنے تک معطل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطلی کا اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن سے لاہور کے حلقے این اے 122 کا فیصلہ آنے تک اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کسی بھی امیدوار کو معطل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ،یہ اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔