پاکستان
12 فروری ، 2015

الیکشن کمیشن نے تاریخ بدل دی ،سینیٹ انتخابات 5 مارچ کو ہونگے

الیکشن کمیشن نے تاریخ بدل دی ،سینیٹ انتخابات 5 مارچ کو ہونگے

اسلام آباد..........الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےانتخابات کے لئے نئی تاریخ دے دی ہے،اب سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہونگے۔سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونا تھے تاہم اب سینٹ انتخابات کی تاریخ 5 مارچ کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کے لئے پولنگ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی شیڈول آج ہی جاری کر دیا جائے گا۔ سینیٹ کی 52 نشستوں کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالیں گے۔

مزید خبریں :