12 فروری ، 2015
اسلام آباد..........جماعت اسلامی نے اپنے امیر سراج الحق کو سینٹ الیکشن کےلیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جماعت اسلامی ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن کیلئے نامزدگی کا فیصلہ جماعت کے پارلیمانی بورڈ میں کیا گیا تاہم حتمی اعلان آج اسلام آباد میں کیا جائےگا، ذرائع کے مطابق پروفیسر ابراہیم امیر جماعت اسلامی کے کورنگ امیدوار ہونگے۔جماعت اسلامی کی طرف سے اقلیتی امیدوار پرویز مسیح ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سینٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگی۔