پاکستان
12 فروری ، 2015

آرمی پبلک اسکول پشاورکے زخمی طالب علم احمد نواز کی لندن روانگی

آرمی پبلک اسکول پشاورکے   زخمی طالب علم احمد نواز کی لندن روانگی

پشاور.........پشاورکے آرمی پبلک اسکول پرحملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے طالب علم احمد نوازلندن روانگی کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گئے۔احمد نوازکل پشاور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ سانحہ پشاور میں احمد کا ایک بھائی شہید ہوا تھاجبکہ احمد خود شدید زخمی ہوگیاتھا ۔ احمد نوازکا سرکاری علاج نہ ہونے کی شکایات منظرعام پرآنے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نے اس کے علاج کے لئے تین کروڑ 5لاکھ روپے جاری کیے ۔احمد نواز کے ہمراہ ان کے والدین اور چھوٹا بھائی بھی انگلینڈ جائیں گے۔اسلام آباد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں احمد نواز کے والد کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ پشاور کے شہدا کا پیغامِ امن لے کر جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :