12 فروری ، 2015
اسلام آباد........ 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے حوالے سے خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا ،تاہم عدالت نے وفاق اور صوبوں کو جواب داخل کرانے کے لئے 10 دن کی مہلت دے دی۔ عدالت نے18ویں ترمیم کےخلاف زیر التوا درخواستوں پر بھی تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے تاکہ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ جواب داخل کرایا جا سکے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ جواب داخل کرانے کے لئے 10 دن کی مہلت دے رہے ہیں۔18ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں زیر التوا ہیں،ان کوسننابھی ضروری ہے،کیس ابھی ابتدائی مرحلے پر ہے ۔ جواب داخل ہونے کے بعد دلائل کے مرحلے پر فل بنچ تشکیل دیا جائے گا ،، کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔