پاکستان
12 فروری ، 2015

پاکستان اور چین دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق

پاکستان اور چین دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق

اسلام آباد ......پاکستان اور چین نے دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان میں امن کی مشترکا کوششوں پر اتفاق کیا ہے، چینی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت کرانے میں مدد کو تیارہیں ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ چینی صدر رواں سال پاکستان کا دورہ کرینگے ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ سے سیاسی سفارتی اور اسٹریٹیجک معاملات پر بات چیت ہوئی،چین نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے،دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے،دونوں ممالک ملکر اقتصادی راہداری ، توانائی اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کو افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے افغانستان کی تعمیر نو اور افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مفاہمت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :