01 مئی ، 2012
آسام. .. . بھارتی ریاست آسام میں دریا میں کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 103ہوگئی ہے۔دریائے برہما پترا میں دْھبری گھاٹ سے روانہ ہونے والی کشتی میں 300 سے زائد افراد سوار تھے۔ دریا میں طغیانی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ امدادی اہل کاروں نے 103 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ 25 افراد خود تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچ گئے۔ سو سے زائد مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق میں کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔