12 فروری ، 2015
کراچی.........کراچی کے قریب سمندر سے نایاب نسل کی وہیل مچھلی پکڑی گئی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایڈوائزر معظم خان کے مطابق پکڑی جانے والی وہیل 4 میٹر لمبی ہے، کوبرا کریکس نامی وھیل مچھلی کراچی سے 22 ناٹیکل میل دور سمندر میں مچھیروں کے جال میں پھنسی،چار میٹر لمبی یہ وھیل مچھلی بحیرۂ عرب میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔وہیل کو تھوڑی دیر بعد باحفاظت سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔