27 جون ، 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا وہیں ساتھ ہی 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
جمعرات کی رات کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن حدید، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے ۔
کلفٹن، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، ماڈل کالونی، صفورا، کورنگی، لانڈھی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی میں بارش کے بعد 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ذرائع کےای کے مطابق گلشن معمار، سرجانی، ناظم آباد، گلشن اقبال کے فیڈرز ٹرپ ہوئے، اولڈسٹی ایریا، جمشید ٹاؤن، نیوکراچی، سرجانی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی معطل ہے۔
ماڑی پور، لیاری،کیماڑی، ہاکس بے، قائدآباد بھی بجلی سے محروم ہیں۔اس کے علاوہ پی آئی بی، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس کےعلاقے بھی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متاثر ہیں۔