پاکستان
12 فروری ، 2015

سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی نئی تاریخ

اسلام آباد.........الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےانتخابات کے لئے نئی تاریخ دے دی ہے،اب سینیٹ کے انتخابات 5مارچ کو ہوں گے۔ سینیٹ انتخابات 3مارچ کو ہونا تھے تاہم اب سینٹ انتخابات کی تاریخ 5 مارچ کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کے لئے پولنگ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19،20 فروری کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی مسترد اعتراضات پر 23اور 24فروری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور 28فروری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینیٹ کی 52 نشستوں کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالیں گے۔

مزید خبریں :