12 فروری ، 2015
لاہور........سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب سے سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان میں سے پانچ مسلم لیگ ن کے اور دو آزاد امیدوار ہیں۔سینیٹ انتخابات کیلئےپہلے روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں راجا ظفرالحق،چوہدری تنویر خان، مشاہداللہ خان اور پروفیسرساجد میر سمیت2آزاد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ظفرالحق کاکہناتھاکہ سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہوتے ہیں یا نہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان کاکہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کےسفیروں کو خط لکھنےوالےرات کو نشیئوں کی طرح لڑتےہیں اوردن کو صلح کر لیتےہیں۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ انہیں دینی مدارس کی رجسٹریشن پر نہیں رجسٹریشن فارم پر اعتراض ہے۔سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13فروری ہے۔سینٹ انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ پہلے کی طرح جہاں بڑے بڑے نام سامنے آئے ہیں وہیں غیر سنجیدہ فنکار بھی میدان میں اتر پڑے ہیں۔