13 فروری ، 2015
بنوں ........ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں ایک فراری دہشتگرد مارا ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد نورزمان کو عدالت نے سزائے موت سنا رکھی تھی جو 2012 میں بنوں جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں اپنے ساتھیوں کیساتھ فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں سیکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں۔ اس دوران نورزمان نامی ایک دہشتگرد نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا۔ہلاک دہشتگرد نورزمان 2012 میں بنوں جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں فرارہواتھا۔ نورزمان قتل ، ڈکیتی اور دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا جسے 2011 میں گرفتار کیا گیا۔ مجرم کو عدالت نے پھانسی کی سزاسنائی رکھی تھی۔