پاکستان
13 فروری ، 2015

بلوچستان میں قلات کے علاقے سوراب میں زلزلہ

بلوچستان میں قلات کے علاقے سوراب میں زلزلہ

قلات......بلوچستان میں قلات کے علاقے سوراب میں رات گئے زلزلہ آیا ۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوراب اور گرد و نواح کے علاقوں میں رات گیارہ بجے اور پھر ڈیڑھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ پہلے زلزلےکی شدت 4.1 اور دوسرے زلزلے کی شدت 3.6 رکارڈ کی گئی ۔ سوراب اور گرد و نواح کے علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور قرآنی آیات کو ورد کرنے لگے۔ زلزلے کا مرکز قلات کے علاقے سوراب کے قریب 28 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

مزید خبریں :