13 فروری ، 2015
مظفر آباد........آزاد کشمیر سمیت ملکے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےمختلف علاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا۔مالاکنڈاورگلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔قبائلی علاقہ پاراچنار مسلسل کئی روز سے ملک کا سرد ترین شہر ہے۔گزشتہ روز بھی سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ جبکہ استوراوراسکردومیں منفی06،گوپس اور کالام میں منفی04،ہنزہ اورقلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی03ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔دیر،گلگت اور اولاکوٹ میں منفی02 جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی01ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔